نیٹو کے افغان مشن کی مدت میں توسیع

NATO

NATO

نیویارک (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں فرائض انجام دینے والے فوجی دستوں کے مشن کی مدت میں آخری مرتبہ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ نیویارک سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سلامتی کونسل نے اس بارے میں ایک قرارداد کی متفقہ رائے سے منظوری دے دی۔

افغانستان میں نیٹو کے فوجی مشن کی مدت میں یہ نئی توسیع دسمبر 2014 کے آخر تک کے لئے کی گئی ہے۔ اس کے بعد افغانستان میں سلامتی کی تمام ذمہ داریاں مکمل طور پر مقامی سکیورٹی دستوں کو منتقل کر دی جائیں گی۔