واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ملالہ یوسف زئی نے عالمی بینک کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم کو پہلی ترجیح بنایا جائے۔ واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے صحت، ایڈز کے خاتمے اور دیگر امور پر زیادہ رقم کرتے ہیں۔
جبکہ انہیں تعلیم کے فروغ کو اپنا محور بنانا چاہیے۔ ملالہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے سرگرم اداریکو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔ عالمی بینک کے صدر نے اعلان کیا کہ ملالہ فنڈ میں 20 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا جائے گا۔