نئی دلی : دپیکا کی نئی فلم رام لیلہ پر پابندی کی درخواست مسترد

Ram Leela

Ram Leela

بھارتی عدالت نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی نئی فلم رام لیلہ پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارت کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا کہ فلم کے غیر اخلاقی اور پر تشدد مناظر سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ لہذا فلم ریلیز پر پابندی عائد کی جائے۔

ہائی کورٹ نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے تنظیم کو 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب بھارتی شہر احمد آباد میں فلم کے خلاف احتجاج کرنے والے 40 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رومانوی فلم رام لیلہ 15 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔