ایک ہفتے میں فلم گریویٹی کا امریکا میں 5 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا بزنس

Gravity

Gravity

لندن (جیوڈیسک) لندن فلم فیسٹیول کے موقع پر ہالی ووڈ فلم گریویٹی کے پریمیئر کی تقریب میں اداکارہ سینڈرا بولوک نے شرکت کی۔ بارش اور سردی کے باوجود اداکارہ سینڈرا بولوک کے مداحوں کی بڑی تعداد انکی ایک جھلک دیکھنے کو موجود تھی۔ مصروفیت کے باعث سینڈرا کے ساتھی اداکار جارج کلونی پریمیئر کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

سائنس فکشن فلم گریویٹی نے امریکا میں اکتوبر میں ریلیز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ چار اکتوبر کو ریلیز ہوئی فلم نے امریکا میں پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ فلم میں سیندڑا نے میڈیکل انجنئیر کا کردار ادا کیا ہے جو خلا میں پہلے مشن پر جاتی ہے اور خلائی جہاز کی تباہی کے بعد خلا میں کھو جاتی ہے۔