شنگھائی ماسٹرز ٹینس، نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Tennis

Tennis

دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اور ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

چین کے شہر شنگھائی میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کا سامنا فرانس کے گیل مونفلس سے ہوا۔ سربین سٹار نے چھ سات، چھ دو، چھ چار کے سیٹ سے فتح اپنے نام کی۔ دوسری جانب نمبر ایک پوزیشن پر موجود اسپینش سٹار رافیل نڈال نے بھی سوئس حریف کے خلاف شاندار کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ رافیل کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ ایک رہا۔