لاہور (جیوڈیسک) توانائی بحران کے باوجود ملک کے سب سے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل کا منافع ڈھائی گنا بڑھ گیا۔ مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران لسٹڈ کمپنیوں کا منافع تیس ارب ساٹھ کروڑ روپے رہا۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کا منافع اٹھارہ ارب تیس کروڑ روپے بڑھ گیا۔ مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کے دوران ٹیکسٹائل کی لسٹڈ کمپنیوں کا منافع بارہ ارب تیس کروڑ روپے کی سطح پر موجود تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات پہلی مرتبہ تیرہ ارب ڈالر سے زائد رہی۔