کوہاٹ: کراچی پولیس کو مطلوب ملزمان امان اللہ اور خلیل خان گرفتار

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی احسان اللہ کے مطابق نواحی علاقہ باِزید میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپا مارا۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار جبکہ پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان امان اللہ اور خلیل خان کراچی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان کو تحقیقات کے لئے صدر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔