لالہ موسیٰ کی خبریں 11/10/2013

لالہ موسیٰ: والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والی تمام سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، محمد منیر ڈار، محمد تنویر ڈار،محمد شریف ڈار آف دھامہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ہماری والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والی تمام سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں ہماری ڈھارس بندھائی یہ بات صدر انجمن آڑھتیاں لالہ موسیٰ محمد منیر ڈار دھامہ،ممتاز مسلم لیگی راہنما امیدوار جنرل کونسلر محمد تنویر ڈار دھامہ،ایم ڈی ڈار فارم ہائوس دھامہ،محمد شریف ڈار آف دوبئی نے اپنے خصوصی بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ ہماری والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ختم قل میں شرکت کرنے اور اظہار تعزیت کے لئے آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں ہمار ڈھارس بندھائی اور اس صدمہ جانکاہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ دیا،اللہ سب کو اجر عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ممتاز ماہر تعلیم اور گورنمنٹ مادل ہائی سکول لالہ موسیٰ کے پی ایس ٹی ٹیچر ڈاکٹر گلزار احمد سجاد آج29سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز ماہر تعلیم اور گورنمنٹ مادل ہائی سکول لالہ موسیٰ کے پی ایس ٹی ٹیچر ڈاکٹر گلزار احمد سجاد آج29سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے انہوں نے29سالہ سروس کے دوران محکمہ تعلیم میں مثالی خدمات سر انجام دیں،ماڈل کول سٹاف ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب عید الاضحی کے فوراً بعد منعقد کرے گا، جس میں ان کی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا تقریب میں ممتاز شخصیات محکمہ تعلیم کے افسران شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:حج بیت اللہ ہمیں قربانی و ایثار کے درس کے ساتھ برائی سے نفرت اور اچھائی کی یاد منانے کی تعلیم دیتا ہے،علامہ سید اشتیاق کاظمی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حج بیت اللہ ہمیں قربانی و ایثار کے درس کے ساتھ برائی سے نفرت اور اچھائی کی یاد منانے کی تعلیم دیتا ہے،حج ایک عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کئی درس لیے ہوئے ہے،حج کا عظیم اجتماع مسلمانوں کی قوت اور اجتماعیت کاایک اظہار بھی ہے ان خیالات کا اظہار حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ کے پرنسپل اور ہفت روزہ منشورِ ملت کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید اشتیاق کاظمی نے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت پیغمبر اعظم(ص)کے فرمان کے مطابق اگر صاحب استطاعت حج کی سعادت سے مشرف نہ ہو تووہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی میرے ساتھ اس کا تعلق نہیں،حج واجبات شرعیہ
میں ایک اہم واجب ہے اس کی ادائیگی میں کوتاہی سنگین گناہ ہے،حج کے اس عظیم اجتماع میں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل اپنے اندر سے برائی کے خاتمہ اور برے سے نفرت کرنے کا عہد ہے،حج کا مخصوص لباس ،انانیت کا خول اتار دینے کا عملی نمونہ ہے،اور صفا ومروہ کے درمیان سعی برگزیدہ انسانوں کی یادمنانے کا عملی درس ہے شاید کسی خاص حکمت اور فلسفہ کے پیش نظر حضرت ابراہیم و اسماعیل اور حضرت سید الشہداء کے واقعات میں اسلامی کلینڈر کے اعتبار سے ایک ماہ کا فاصلہ ہے عید قربان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عید قربان کا دن فقط جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ حضرت اسماعیل کی یاد میں خون بہانے کے ساتھ ساتھ حکم خدا پر اپنی عزیز ترین اولاد قربان کر دینے کا یوم عہد بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل (ر)پرویز مشرف کی ضمانت منظور ہونے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر سید افتخار حسین شاہ کے دفتر میں مبارکباد دینے والے افراد کی آمدورفت نے جشن کا سماں باندھ دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جنرل (ر)پرویز مشرف کی ضمانت منظور ہونے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر سید افتخار حسین شاہ کے دفتر میں مبارکباد دینے والے افراد کی آمدورفت نے جشن کا سماں باندھ دیا،تفصیلات کے مطابق سابقہ صدر اور جنرل (ر)پرویز مشرف کی اکبر بگٹی کیس میں ضمانت منظور ہونے پر سرائے عالمگیر میں آل پاکستان مسلم لیگ کے دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ سید افتخار حسین شاہ نے کہا کہ مشکلات سے لڑنا اور کڑے حالات میں ہر کیس کا سامنا کرنا جنرل مشرف کی وہ خصوصیت ہے جو لوگوں کو آل پاکستان مسلم لیگ کی گرویدہ بنا رہی ہے،ہمیں امید ہے کہ جنرل مشرف باقی بے بنیاد مقدمات میں نہ صرف ضمانت پر رہا ہوں گے بلکہ باعزت بری ہوں گے،کیونکہ ان کے اقدام وطن اور ملت کے مفاد میں تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام گجرات جلالپورجٹاں روڈ پر واقع پرائیویٹ سکول دار ارقم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے خلاف بلال مسجد مین بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام گجرات جلالپورجٹاں روڈ پر واقع پرائیویٹ سکول دار ارقم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے خلاف بلال مسجد مین بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت صدر سنی تحریک محمد شہباز قادری امیر مرکزی جماعت اہل سنت لالہ موسیٰ قاری عبدالقیوم جلالی،راہنما تحریک تحفظ اسلام پاکستان چوہدری فیصل گجر،خلیفہ محمد سلیمان صدیقی، راہنما اے ٹی آئی حافظ اقبال خاں سیالوی،حافظ عمران سیالوی،مرزا محمد یاسین قادری، علامہ جمیل الرحمن نقشبندی و دیگر علماء نے خطاب کیا،ریلی کے شرکاء نے جی ٹی روڈ پر پہنچ کر جی ٹی روڈبلاک کر دی جو تقربیاً نصف گھنٹہ بند رہی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہ گجرات پولیس سکول کے ڈائریکٹر افتخار چیمہ کو بھی گرفتار کرے اور قرآن پاک سے گستاخی کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے دارا ارقم سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے تمام سکولز بند کرائے جائیں۔