چکوال کی خبریں 11/10/2013

یونین کونسل کے قیام پر سابق چہرمین ملک تصدق حسین سردھی اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کا شکریہ
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علاقہ ونہار میں موجع گفانوالہ یونین کونسل کی تشکیل پر شرقی ونہار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مشرقی ونہار کے عوام اور MYOکے اعہدیداروں کا صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کا شکریہ ادا کیا تفصیل کے مطابقMYOیونین کونسل گفانوالہ ملک جاوید حوضال کی قیادت میں ایک وفد نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی ونہار کے عوام کا یونین کونسل کے قیام درینہ مطالبہ تھا جو سابق چہرمین ملک تصدق حسین سردھی نے محنت کر کے ہمارا مطالبہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اور اعلیٰ قیادت تک پہنچایا جو حالیہ حلقہ بندیوں میں پورا ہو گیا ہے انہوں نے یونین کونسل کے قیام پر سابق چہرمین ملک تصدق حسین سردھی اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیٹرولیم مصنوعات می قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب کش مہنگائی کے طوفان نے عوام کی عید کی خوشیاں بھی پھیکی کر دیں
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیٹرولیم مصنوعات می قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب کش مہنگائی کے طوفان نے عوام کی عید کی خوشیاں بھی پھیکی کر دیں تفصیل کے مطابق ایک سروے کے مطابق صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اس وقت ضلع چکوال میں 60%سے زائد افراد اپنے بچوں کے لئے عید کے کپڑے نہیں سلوا سکے40%عوام اپنے بچوں کے لئے عید کے تحائف لانے سے بھی قاصر ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے آئے روز مسلم لیگ ن کا گراف زمین بوس ہوتا دیکھائی دے رہا ہے مہنگائی تو کجا مسلم لیگ ن پر لگنے والے الزامات پر بھی حکومت نے معنی خیز چپ سادھ رکھی ہے انہون نے کسی بھی الزام کا جواب دینے کی بھی کوشش نہیں کی 80%کے قریب عوام کا بھی خیال ہے کہ جنرل مشف کے چھوڑے ہوئے ایجنڈے کو زرداری کے بعد نواز شریف حکومت مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامعلوم شخص ایک ہزار کا جعلی نوٹ تھما کر غائب ہو گیا
چکوال(رپورٹ اعجاز بٹ)یوں تو عید کے موقع پر لوگ غریب غرباء اور معذوروں پر خصوصی شفقت کرتے ہوئے ان کی امداد کیا کرتے ہیں۔ مگر چکوال میں موجود معذور اور محنت کش اخبار فروش سفری ملک کے ساتھ کچھ الٹا ہی ہوا کہ نامعلوم شخص ایک ہزار کا جعلی نوٹ تھما کر غائب ہو گیا۔ جس سے سفری ملک کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔چھپڑ بازار میں غمزدہ حالت میں کھڑے معذور اخبار فروش جس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں بچپن ہی سے متاثرہ ہے نے بتایا کہ ایک شخص نے اس سے تین اخبارات خریدے اور ایک ہزار روپے کا نوٹ دیا۔بازار میں رش کی وجہ سے وہ پہچان نہ سکا۔ اور شام کو جب اس نے گھر جا کر دیکھا تو وہ لٹ چکا تھا اور فراڈیا اسے جعلی نوٹ دے کر جا چکا تھا۔ سفری ملک محنت کش ہے اور اخبارات بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہا ہے۔شہریوں نے سفری ملک کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او سب انسپکٹر توریز محمود کے خلاف ایک مقدمہ میں رشوت لینے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تھانہ ڈوہمن میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر توریز محمود کے خلاف ایک مقدمہ میں رشوت لینے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایس ایچ او ڈوہمن انسپکٹر محمد انور کو ناقص کنٹرول اور کارکردگی کی بناء پر لائن حاضر کر دیا ہے۔سب انسپکٹر توریز محمود نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں مدعی مقدمہ سے ہزاروں روپے رشوت لی تھی انکوائری کے دوران جرم ثابت ہو گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر راشی سب انسپکٹر کے اپنے تھانے میں ہی مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ چکوال پولیس میں بدعنوان اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ رشوت خور اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف ضرور کاروائی ہو گی اور محکمہ پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے سینئر رکن چوہدری ظفر علی خان ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے سینئر رکن چوہدری ظفر علی خان ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری حیدر سلطان تحریک انصاف کے رہنما راجہ یاسر سرفراز خان،سابق امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری علی ناصر بھٹی،وکلاء ،مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔