گجرات کی خبریں 11.10.2013

بابائے کرکٹ ضلع گجرات میں کرکٹ کے بانی صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کی یاد میں MCCکا یادگار اور دلچسپ 20,20کرکٹ میچ کروایا گیا
گجرات (جی پی آئی) بابائے کرکٹ ضلع گجرات میں کرکٹ کے بانی صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کی یاد میں MCCکا یادگار اور دلچسپ 20,20کرکٹ میچ کروایا گیا ، MCCکے اولڈ اور ینگ کھلاڑیوں کی دو کرکٹ ٹیموں پٹرن انچیف اور چیئرمین الیون کے درمیان میچ کھیلا گیا ، جو کہ چیئرمین الیوان نے 81رنز سے جیت لیا ، چیئرمین الیون کی قیادت ملک ندیم سرور اور پیٹرن انچیف الیون کی قیادت وقار احمد قاری کر رہے تھے ، میچ کا افتتاح چوہدری ممتاز وڑائچ پرنسپل گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات نے کیا اور DIOگجرات آصف بلال لودھی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی تھے ، جبکہ MCCکے پیٹرن انچیف چوہدری محمد رزاق نے خصوصی شرکت کی اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی چیئرمین ایم سی سی نے صدارت کی ، جبکہ میچ اور تقریب انعامات کی سرپرستی صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی اور چوہدری منور حیات ، چوہدری مقصود اسلم گوندل ، ندیم بٹ ، میاں سہیل منیر نے بطور مہمانان گرامی شرکت کی ، جبکہ میچ کے انتظامات کی نگرانی MCCکے کپتان اور جنرل سیکرٹری نثار احمد نثاری نے کی ، قیادت میں شیخ محمد شفیق صدر ایم سی سی ، میلکم متی سابق کپتان ایم سی سی ، شہزاد افضل ، عبدالرحمن ، یحییٰ نثار نے بہترین انداز سے کیے ، جبکہ انتظامیہ میں صاحبزادہ مجتبیٰ احسان ، مظہر اسلام ، سہیل منیر ، محمد سجیل خان ، سیٹھ مدثر صراف ، محی الدین ، معین الدین و دیگر ممبران ایم سی سی شامل تھے ، کرکٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں DCOآصف بلال لودھی ، اور چوہدری محمد رزاق نے انعامات تقسیم کیے ، کرکٹ میچ کی تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا نثار احمد نثاری ، شیخ محمد شفیق ، نوید اختر اور شہزاد افضل کے ہمراہ MCCکے ممبران نے بھرپور استقبال کیا ، اور مہمانوں کو MCCکی طرف سے صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے خصوصی گفٹ پیش کیے آخر میں تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کو پر تکلف ریفریشمنٹ کروائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف ٹیکس وصول کرنے والی وزارت پانی و بجلی کے زیر انتظام چلنے والے محکمہ اور گیپکو حکام کی عدم دلچسپی
گجرات (جی پی آئی)بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف ٹیکس وصول کرنے والی وزارت پانی و بجلی کے زیر انتظام چلنے والے محکمہ اور گیپکو حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گجرات شہر سمیت ضلع بھر میں بدستور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، اور اب تک بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا ، او ر نہ ہی گیپکو نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کروا کر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے ، سابقہ حکومت کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت بھی گیپکو اور دیگر اداروں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنا سکی ، جس کی وجہ سے گجرات شہر سمیت ضلع بھر میں چھوٹی اور بڑی صنعتیں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں اور اس میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بیروزگارہو چکے ہیں ، جبکہ حکومت اور محکمہ کی جانب سے صرف طفل تسلیاں دینے کیلئے میڈیا اسٹیٹمنٹ جاری کی جاتی ہے ، جبکہ اصل حقائق حکومتی دعوئوں کے برعکس ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے بھی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا اور موجودہ حکومت نے بھی مہنگائی کے ڈرون حملے کرنے کے علاوہ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے ، جبکہ بجلی ، گیس ، پٹرولیم و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پر ٹیکس لگا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ، جبکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی تنخواہ میں نہ تو کسی بھی قسم کا اضافہ ہوا اور نہ ہی مزدور طبقہ کیلئے بنائی گئی پالیسیوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ جب بھی بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتی ہے تو محنتوں کشوں کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کرے جبکہ صنعت کاروں نے سری لنکا ، بنگلہ دیش ، ویت نام اور دیگر ممالک کا رخ کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ، نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا جہاد ہے
گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ، نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا جہاد ہے ، کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ، گرائونڈکو بہتر بنایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار DCOگجرات آصف بلال لودھی نے کیا انہوں نے کہا کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد رہتے ہیں ،وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں ، MCCنوجوان کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھے ہوئے ہے ، صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کو جنون کی حد تک کرکٹ سے لگائو تھا ، MCCنوجوان کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھے ہوئے ہے ، صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کو جنون کی حد تک کرکٹ سے لگائو تھا ، MCCنے زمیندارہ گرائونڈ کو بہت شاندار بنایا ہے ، ہم گرائونڈ کی دیکھ بھال کیلئے مکینکل رولر، اور وکٹ کی بہتری کیلئے ترپال ایم سی سی کو فراہم کریں گے ، اور گرائونڈ میں بہت جلد ٹریک بنائیں گے ، EDOسیالکوٹ ندیم سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی نے کرکٹ کی بہت خدمت کی ہے ، وہ نوجوانوں سے بہت پیار کرتے تھے ، کرکٹ کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرتے تھے ، ایسے میچز کا انعقاد انکی یاد کو تازہ کرتاہے ، کپتان نثار احمد نثاری اور صدر شیخ محمد شفیق نے بہترین انتظامات کیے ہیں ، چوہدری مقصود اسلم گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کا نام زندہ رکھنے کیلئے ایسے کرکٹ میچز کا انعقاد ضروری ہے ، ہم ہمارے وہ بہترین دوست تھے ہم میچز کے انعقاد کیلئے اپنا بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں ، MCCکے صدر شیخ محمد شفیق نے کہا کہ بہت جلد صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کے نام کا ٹورنامنٹ منعقد کروائیں گے ، MCCکے کپتان و جنرل سیکرٹری نثار احمد نثاری نے کہا کہ MCC گرائونڈ کو انکی خواہش کے مطابق بنائیں گے،
اور انکی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ، فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقاد کرتے رہیں گے ، ہم تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کے بے حد مشکور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی کے پیش نظر ڈرائیور حضرات سرکاری گاڑیوں کی از خود حفاظت کریں
گجرات (جی پی آئی )حکومت پنجاب نے تمام سرکاری اداروں کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر ڈرائیور حضرات سرکاری گاڑیوں کی از خود حفاظت کریں اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھتے ہی مقامی پولیس کو مطلع کریں حکومت پنجاب نے یہ مراسلہ حساس اداروں کی رپورٹ اور سانحہ پشاور کے بعد جاری کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گجرات شہر میں گھریلو صارفین کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
گجرات (جی پی آئی) موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گجرات شہر میں گھریلو صارفین کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ریلوے روڈ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں محکمہ سوئی گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے ، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل سی این جی اور پارٹری انڈسٹری کو بھی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کیلئے ابھی تک حکومت نے کوئی موثر پالیسی نہیں بنائی ، اور ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ موسم سرما میں کس طرح لوڈ شیڈنگ سے نپٹا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں اولیاء نقشبند کے سلسلہ میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں اولیاء نقشبند کے سلسلہ میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی خطیب اعظم انگلینڈ برطانیہ نے کیا ، اس موقع پر پیر میاں جمیل احمد شرقپوری کی خدمات کو سراہا گیا ، اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اس موقع پر پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، پیر سید جماعت علی شاہ ، پیر سید محمد حسین شاہ ، خاور بشیر بٹ ، افضل کپور ، شیخ محمد ادریس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، مظہر حسین ، فیاض سیٹھی ، پروفیسر خالد بشیر، قاری لیاقت ، قاری کرامت اللہ و دیگر نے شرکت کی ، لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی یوم پوسٹ کے موقع پر GPOآفس گجرات میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) عالمی یوم پوسٹ کے موقع پر GPOآفس گجرات میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کی صدارت چیف پوسٹ ماسٹر مختار احمد ملک نے کی ، چیئرمین نوپ سی بی اے ، سینئر پوسٹ ماسٹر محمد خلیق و دیگر نے خطاب کیا ، اور اس موقع پر پوسٹ آفس ملازمین کو عالمی دن کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی گئی اور انہیں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور انسانی حقوق کے احترام کیلئے کاوشیں کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور انسانی حقوق کے احترام کیلئے کاوشیں کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں دہشت گردی اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف موٹر سائیکل پر مارچ کرنے والے سماجی کارکن مستری جلال جاوید مسیح کو گجرات واپسی پر خوش آمدید کہنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مستری جلال جاوید مسیح نے ملک میں جاری بم دھماکوں، بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف اپنا مارچ ڈی سی او کمپلکس گجرات سے شروع کیا تھا اور گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے دو ہفتے بعد گجرات پہنچے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ اپنی ذات کے بجائے معاشرے اور وطن کے لئے سوچنے والے افراد قابل احترام ہو تے ہیںہمیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت جذبہ حب الوطنی اور پاکستانیت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈی سی او نے اس امید کا اظہار کیا کہ پوری قوم امن دشمنوں کو ناکام بنا دے گی اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مستری جلا ل جاوید مسیح جیسے افراد کی سرپرستی کرتی رہے گی۔ مستری جلا ل جاوید مسیح نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومیت سے بالاتر ہوکر ملک کی خدمت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ انہوںنے زور دیا کہ قوم آپس میں پیار ، محبت، امن اور آشتی کو فروغ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت /ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے عید الضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اور کھلے مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت /ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے عید الضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اور کھلے مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے بھوننے اور قربانی کے جانوروںکی انتڑیاں سیوریج نالیوںمیں
پھینکنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ضمن میں حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے مجاز عدالت میں مقدمات چلائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او /ڈسٹرکٹ ڈیلیمیٹشن آفیسرآصف بلا ل لودھی نے یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں بارے عوام الناس کے اعتراضات اور تجاویز کی وصولی کے لئے
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او /ڈسٹرکٹ ڈیلیمیٹشن آفیسرآصف بلا ل لودھی نے یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں بارے عوام الناس کے اعتراضات اور تجاویز کی وصولی کے لئے ڈی سی او آفس اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں خصوصی ڈی لیمیٹشن سیل قائم کردیے ہیں جہا ںاعتراضات اور تجاویز کی وصولی اور انکا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ ڈ سٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرکی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈی سی او آفس میں قائم خصوصی ڈی لیمیٹیشن سیل میں سیکرٹری یونین کونسل مدینہ احسن سہیل فون نمبر03016206322، سیکرٹری یونین کونسل نمبر 50گجرات محمد اعظم فون نمبر03006240200، سیکرٹری یونین کونسل نمبر11ڈوگہ ریاض احمدفون نمبر6254262 0301عوام الناس سے نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں اعتراضات اور تجاویز وصول کریں گے اور انکا ریکارڈ مرتب کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر /اسسٹنٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر گجرات کے دفتر میں قائم خصوصی سیل میں سیکرٹری یونین کونسل نمبر 57گجرات ذوالفقار علی فون نمبر03007456832، سیکرٹری یونین کونسل نمبر 35بھاگوال محمد انورفون نمبر03006240017،سیکرٹری یونین کونسل نمبر 53گجرات عبدالرزاق فون نمبر03036210348 عوامی اعتراضات اور تجاویز وصول کرنے کے لئے متعین کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر/اسسٹنٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسرکھاریاںکے دفتر میں قائم خصوصی سیل میں عوامی اعتراضات او ر تجاویز کی وصولی کے لئے سیکرٹری یونین کونسل
نمبر106کھاریاں فیاض احمدفون نمبر03005432889، سیکرٹری یونین کونسل نمبر101چڑیاولہ محمد نوازفون نمبر 03446269496 اور سیکرٹری یونین کونسل نمبر103لنگڑیال شاہد محمود بٹ فون نمبر 03006240604کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر/اسسٹنٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر سرائے عالمگیر کے دفتر میں قائم خصوصی سیل میں سیکرٹری یونین کونسل نمبر 112 شیبر احمد فون نمبر03435759172، سیکرٹری یونین کونسل نمبر 113کڑیالہ فاروق احمد چوہدری فون نمبر03009528583، اور سیکرٹری یونین کونسل نمبر114سامبی ظفر اقبال فون نمبر 03465829479 کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی سی او گجرات نے خصوصی ڈی لیمیٹیشن سیل میں تعینات کئے جانے والے اہلکاروںکو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سولر انرجی اور ہاوسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند اداروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ضلع گجرات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سولر انرجی اور ہاوسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند اداروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کمپنی ‘ری نائر’ (Renoir)کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ وفد کی قیادت کمپنی کے ڈائریکٹر مسٹر کین برائونKen Brownنے کی جبکہ اس موقع پر عمر مسعود فاروقی، اے ڈی سی /ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات فاروق رشید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر علی ،اے سی گجرات عابد بھٹی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ افتخار احمد اور سماجی کارکن خادم علی خادم بھی موجود تھے۔وفد کے سربراہ نے بتایا کہ انکی کمپنی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اس کے ساتھ سولر انرجی کی پیداوار اور کم لاگت سے دو بیڈ روم اور ایک باتھ روم پر مشتمل گھروں کی تعمیر کے
منصوے شروع کرنے کی خواہش مند ہے جبکہ تین منزلہ ان مکانوں کی تعمیر جدید میٹریل سے کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کئے جائیں گے جبکہ کمپنی کے پاس اس مقصد کے لئے تجربہ او ر مہارت بھی موجود ہے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے شہری اور دیہی علاقوںکو صاف ستھرا بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سالڈویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں کمپنی کے تعاون کو فوری طور پر خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے شہری اور دیہی علاقوں سے روزانہ بڑی تعداد میں کوڑا کرکٹ پید ا ہوتا ہے جس کو بجلی اور کھاد کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں آگاہی پیدا کرکے زیادہ بہتر انداز سے کوڑا کرکٹ جمع کیا جا سکتا ہے اور اس سے نہ صرف پیداواری مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ساتھ ہی صحت و صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ڈی سی او اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے وفد کو ضلع گجرات کے شہری اور دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ کی پیداوار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کم آمدنیو الے افراد کے لئے ہاوسنگ پراجیکٹ کے آغاز کیلئے بھی ضلعی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر تجویز پیش کی گئی کہ اس منصوبے میںمقامی سرمایہ کاروںکو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ ایسے علاقے جہاں مکانات نہایت خستہ حال ہو چکے ہیں انکے مکینوں کی مرضی سے انکے پرانے مکانات کو گرا کر انہیں جدید میٹریل سے اور نہایت کم وقت میں نئے مکانات تعمیر کر کے دیے جا سکتے ہیں۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لئے حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی حکومت گجرات میں سولر انرجی کے منصوبہ کیلئے سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہے گی۔ وفد کے سربراہ نے اس موقع پر ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور انکی ٹیم کے ویژن کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں جلد از جلد کام کے آغاز کی کوشش کی جائے گی جبکہ دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے بھی تیزی سے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے جمعہ کے روز گجرات پریس کلب کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے جمعہ کے روز گجرات پریس کلب کا دورہ کیا انکے ہمراہ ای ایس او وقار خاں گادھی بھی تھے جنرل سیکرٹری پریس کلب وحید مراد مرزا’ تجمل منیر’ اعجاز شاکر’ نوازش علی’ ظہیر مرزا’ نوید شاہ’ عامر بیگ’ وقاص احسان’ رزاق غفاری’ شعیب شاہد ‘ محمود اختر’ نے انکا استقبال کیا۔ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے پریس کلب کی خوبصورت عمارت کی تعریف کی اور کہا ہے کہ کلب کی انتظامیہ بڑے اچھے انداز میں ا س ادارے کو چلارہی ہے کلب کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے مجھ سے اور پنجاب حکومت سے جو کچھ ہو سکا کرونگا اس موقع پر معاشی انقلاب فورس کے عمر مسعود فاروقی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ٹی روڈ پر واقع یو او جی کالج فار بوائزکے باہر گندگی کے ڈھیر اور ابلتے ہوئے نالے سے کالج اور یونیورسٹی آف گجرات کے طلباو طالبا ت کو شدید مشکلات کا سامنا
گجرات (جی پی آئی) جی ٹی روڈ پر واقع یو او جی کالج فار بوائزکے باہر گندگی کے ڈھیر اور ابلتے ہوئے نالے سے کالج اور یونیورسٹی آف گجرات کے طلباو طالبا ت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ ابلتے ہوئے نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی باہر ابلنے لگی جس سے طلبا ء و طالبات کوکالج میں داخل ہوتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کالج کے باہر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جس سے کافی طلبا موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے زخمی ہوئے ہیں طلباو طالبات سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یونیورسٹی کو ہزاروں روپے فیس دیتے ہیں ہمیں صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کی بجائے گندا ماحول فراہم کیا جارہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ نوٹس لیں۔