حیدر آباد (جیوڈیسک) ڈی آئی جی حیدر آباد عبدالمجید نے کہا ہے کہ حیدر آباد جیل سمیت دیگر تمام جیلوں پر حملے کا خطرہ ہے،دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے آرمی، رینجرز اور پولیس موجود ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے نارہ جیل میں نئے 142 بھرتی ہونے سپاہیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عبدالمجید نے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا جیل پر جو حملہ ہوا تھا وہ حملہ انصاراسیران نامی تنظیم نے کیا تھا، اور یہ تنظیم اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی ذمے داری جیل امور چلانا ہے، باہر کے حملے کی ذمے داری ان کی نہیں ہے۔