الیکشن ٹریبونل میں پی ایس 32 خیر پور کی انتخابی عذر داری کی سماعت ہوئی تو ٹریبونل نے نادرا سے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیقی رپورٹ 23 اکتوبر کو طلب کر لی۔ اس حلقے سے کامیاب امیدوار صوبائی وزیر منظور وسان کے خلاف فنکشنل مسلم لیگ کے ناکام امیدوار میر شاہنواز تالپور نے درخواست دائر کی ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز میمن کی انتخابی عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے اس حلقے سے ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کو نوٹس جاری کر دئیے۔ ٹربیونل نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین اپنے اپنے اعترازات جمع کرائیٕں، آئندہ سماعت 24 اکتوبر کو ہو گی۔