بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ابھی تک بجلی چوری کرنے والے بڑے مگرمچھوں کیخلاف کاروائی نہیں کی اور بجلی مہنگی کر کے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔

اگر ملک میں صرف بجلی چوری ختم ہو جائے تو کافی حد تک بجلی سستی اور لوڈ شیڈنگ کم ہو سکتی۔عدالت سے استدعا کہ حکومت کو بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کرے۔