شنگھائی ماسٹرٹینس ٹورنامنٹ : اعصام الحق ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہمت ہار بیٹھے

Aisam-Ul-Haq

Aisam-Ul-Haq

بیجنگ (جیوڈیسک) شنگھائی ماسٹرٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پاکستان کے اعصام الحق ڈبلز کوارٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہار بیٹھے۔ بیجنگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ فائنل فور مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے ساتھی جین جولین راجر کو کوارٹر فائنل میں کروشیا اور برازیل کی جوڈی نے اسٹریٹ سیٹ سے شکست دی۔ مینز سنگل مقابلوں میں نوواک جوکووچ نیگیل مونفلزکو، رافیل نڈال نے اسٹینسلاس وارنکا کو، مارٹن ڈیل پوٹرو نینکولس الماگر و اور ولفریڈ سونگا نے فلورنس مایر کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔