لاہور برائیڈل فیشن ویک : نت نئے ملبوسا ت کی چکا چوند

Lahore Bridal Fashion Show

Lahore Bridal Fashion Show

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں برائیڈل فیشن ویک جاری ہے، دوسرے روز بھی ڈیزائنر نے اپنی عروسی کولیکشنز کی نمائش کی۔ برائیڈل فیشن ویک کے دوسرے روز بھی ماڈلز نے عروسی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر کیٹ واک کے جلوے بکھیر ے۔

ڈیزائنر فہد حسین کی کولیکشن میں برصغیر کی تہذیب کی جھلک نمایاں تھی جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔ ڈیزائنرمشا لاکھانی کی کولیکشن بھی شرکا کی دلچسپی کا مرکزبنی رہی۔ برائیڈل ویک میں زیورات اور ماڈلز کے میک اپ پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔