گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سنٹرل جیل میں ایک قیدی نے تشدد کر کے دوسرے قیدی کو قتل کر دیا، جبکہ ان کو چھڑانے والے تین قیدی زخمی ہو گئے۔
سنٹرل جیل میں چند روز پہلے اپنی ماں کو قتل کرنے والا ملزم عامر لایا گیا جس کا آج سائیکل چوری کے مقدمہ کے ملزم مشتاق سے جھگڑا ہوا۔ قیدی عامر نے مشتاق کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا سر بیرک کی سلاخوں کے ساتھ مار مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔
جیل ملازمین نے مشتاق کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر اور مقتول مشتاق کو ان کی ذہنی حالت کے پیش نظر پاگل قیدیوں کی چکی میں بند کیا گیا تھا اس جھگڑے میں تین قیدی بھی زخمی ہوئے۔