پین امریکن گیمز2019 کی میزبانی پیرو کو مل گئی

 Pan American Games

Pan American Games

پین امریکن گیمز 2019 کی میزبانی پیرو کو مل گئی، حتمی فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔ چھ سال بعد اولمپک کھیلوں کا میلہ پیرو میں سجے گا،پین امریکن گیمز 2019 ء کی میزبانی کا فیصلہ انتخابات کے ذریعے کیا گیا۔

پیرو نے اکتیس ووٹ حاصل کر کے میزبانی کا اعزاز حاصل کیا،میزبانی کی دوڑ میں پیرو کے علاوہ وینزویلا، ارجنٹینا اور چلی سمیت چھ شہر شامل تھے۔

پیرو کو میزبانی ملنے پر انتظامیہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، ہر چار سال بعد شیڈول پین امریکن گیمز کا آئندہ میلہ 2015ء میں کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں سجے گا۔