انٹر بنک مارکیٹ، اہم کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

Rupees

Rupees

انٹر بنک مارکیٹ میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے دوران اہم کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا تاہم امریکی ڈالر کی قدر دو پیسے بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو چھ روپے اٹھارہ پیسے رہی، برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں روپیہ ایک روپیہ ستائیس پیسے بڑھا پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں یورو تیس پیسے، سوئس فرانک چھیاسی پیسے، کینڈین ڈالر چھیالیس پیسے کم ہوا، نیوزی لینڈ ڈالر کی قدرمیں اس دوران پچاس پیسے اضافہ ہوا۔