وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید چھ ارب اٹھاسی کروڑ روپے جاری

Planning Commission

Planning Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پلاننگ کمیشن نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید چھ ارب اٹھاسی کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق ایٹمی توانائی کمیشن کو چار ارب اکہتر کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ ایٹمی توانائی کمیشن کو مجموعی طور پر گیارہ ارب چھیانوے کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

واپڈا کو پانی سے متعلق منصوبوں کے لئے ایک ارب نواسی کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ قانون و انصاف ڈویژن کو دو کروڑ 80 لاکھ اور فنانس ڈویژن کو سات کروڑ اکتیس لاکھ روپے مزید جاری دیئے گئے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک پی ایس ڈی پی کے لئے تریسٹھ ارب سینتالیس کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے لئے مجموعی طور پر پانچ سو چالیس ارب روپے مختص کیے تھے۔