تاج محل میں فوٹوشوٹ، مس یونیورس نے معافی مانگ لی

Olivia Culpo

Olivia Culpo

ممبئی (جیوڈیسک) مس یونیورس Olivia Culpo نے آگرہ کے تاج محل میں مشہور جوتا ساز کمپنی کے لئے فوٹو شوٹ کرانے پر معافی مانگ لی۔

امریکی ماڈل اور مس یونیورس Olivia Culpo دو روزہ دورے پر آگرہ گئیں جہاں انہوں نے محبت کی یادگار تاج محل میں مشہور جوتا ساز کمپنی کے لئے فوٹو شوٹ کرایا۔ انتظامیہ نے تاج محل کی توہین کرنے پر مس یونیورس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

محبت کی یاد گار میں داخل ہوتے جوتے اتار دیے جاتے ہیں جبکہ بغیر اجازت فوٹو شوٹ بھی قوانین کے خلاف ہے۔ مس یونیورس نے انجانے میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔