لاہور (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے علما بورڈ نے فتوی جاری کیا ہے کہ دھونس اور دھمکی سے قربانی کی کھالیں جمع کرنا حرام ہے، حکومت ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
لاہور سے جاری فتوی میں سنی اتحاد کونسل کے علما بورڈ نے کہا ہے کہ دہشت گردی، خود کش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث جماعتوں، تنظیموں اور گروہوں کو قربانی کی کھالیں دینا شرعی طور پر قطعی ناجائز ہے۔
کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور ان کی سرپرست جماعتوں کو ہر گز کھالیں نہ دی جائیں، ایسا کرنا ان کی معاونت کے مترادف ہے، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی حکومت کا شرعی، قانونی اور آئینی فرض ہے۔