نواحی گائوں کتلوہی خورد میں پانچویں سالانہ سیدنا اسماعیل ذبیح اللہ کانفرنس

مصطفی آباد/للیانی : نواحی گائوں کتلوہی خورد میں پانچویں سالانہ سیدنا اسماعیل ذبیح اللہ کانفرنس آج بعد نماز عشاء حضرت مولانا محمد اقبال فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں سالانہ سیدنا اسماعیل ذبیح اللہ کانفرنس آج بروز پیر بعد نماز عشاء نواحی گائوں کتلوہی خورد میں مرکزی جامع مسجد مدنی میں معروف عالم دین حضرت مولانا محمد اقبال فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

جس میں مولانا اعظم طارق شہید کے صاحبزادے حضرت مولانا محمد عالم طارق ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ لاہور مولانا محمد رفیق ، صدر علماء کمیٹی پاکستان قاری سلیم اللہ ظفر، مولانا عبد العزیز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے 138 چوہدری سلمان حنیف خاں ہوں گے۔