کوئٹہ: کلرکوں کے ہاکی چوک میں دھرنے کو 6 روز گزرگئے

Sit

Sit

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں کلرکوں کے ہاکی چوک میں دھرنے کو چھ روز گزر گئے، ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں عیدالضحی کے دوران بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ کے ہاکی چوک میں سینکڑوں کلرک ٹائم اسکیل کا مطالبہ منوانے کے لیے چھ روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن کسی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ ایپکا کے رہنماں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹائم اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو وہ عید بھی دھرنے میں گزاریں گے۔

ایپکا ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بھی عید کے دن دھرنے میں شرکت کریں گے۔ ایپکا کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے پورے بلوچستان میں کام روک دیں گے۔