پنجاب کے بعد ڈینگی دوسرے صوبوں میں بھی پر پھیلانے لگا

Dengue

Dengue

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے بیس نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔ جناح، گنگا رام اور شاہدرہ اسپتال میں ایک، ایک، میو اسپتال میں چار جبکہ سروسز اسپتال میں ڈینگی کے نو مریض داخل ہوئے۔ راولپنڈی کے پندرہ افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ کا علاقہ بشام بھی ڈینگی سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اتوار کے روز تریپن نئے مریض سامنے آ گئے۔ شہر میں تین ہفتوں کے دوران دو افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتالوں میں ادویات کی قلت اور ڈینگی سے نمٹنے کے اقدامات نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔