وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سب کو مل کر صوبے کو تباہی سے بچانا ہو گا۔
وزیراعلی نے نواب ثناء اللہ زہری کے ہمراہ سی ایم ایچ میں سٹی تھانے کے باہر بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ عید کی شاپنگ کے لئے آنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، مسائل سے نکالنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔