بلوچستان کابینہ کے گیارہ وزرا آج حلف اٹھائیں گے

 Balochistan Cabinet

Balochistan Cabinet

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کابینہ کے گیارہ وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔ ان میں مسلم لیگ (ن) سے پانچ، پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی کے تین، تین وزرا شامل ہوں گے جبکہ ن لیگ اور پشتونخوامیپ کے دو، دو اور نیشنل پارٹی سے ایک مشیر بھی لیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی شام پانچ بجے گورنر ہاس میں وزرا سے حلف لیں گے۔ مسلم لیگ (ن) سے نوابزادہ چنگیز مری، میر سرفراز بگٹی، نوابزادہ سرفراز ڈومکی، شیخ جعفر مندوخیل، میر اظہارخان کھوسہ وزیر بنیں گے جبکہ ایڈوائزرز میں اکبرآسکانی اور عبدالماجد ابڑو شامل ہیں۔

نیشنل پارٹی کے میر رحمت بلوچ، مجیب الرحمان محمد حسنی، میر خالد لانگو وزیر کی حیثیت سے جبکہ سردار اسلم بزنجو بطور مشیر کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ پشتونخوا میپ کے متوقع وزرا اور مشیروں میں نواب ایاز جوگیزئی، سردار مصطفی ترین، عبیداللہ بابت، نصر اللہ زہری اور منظور کاکڑ شامل ہیں۔ وزرا کے محکموں کے اعلان حلف برداری کی تقریب کے بعد کیا جائے گا۔