اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے عیدالاضحی کے موقع پر عوامی مشکلات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے موبائل فون سروس بند کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ عیدالاضحی کے موقع پر موبائل فون سروس کی بندش سے عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔