خطرناک وقت امریکا سے چند دن کی دوری پر ہے: صدر عالمی بنک

 President World Bank

President World Bank

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم خبردار کیا ہے کہ خطرناک وقت امریکا سے چند دن کی دوری پر ہے۔ قرض کی حد پر عدم اتفاق دنیا کے لیے تباہ کن ہو گا۔

واشنگٹن میں عالمی بینک کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن کے جتنا نزدیک جائیں گے ترقی پذیر دنیا پراسکے اثرات بھی گہرے ہونگے۔

انہوں نے امریکی قانون دانوں پر زور دیا کہ وہ جمعرات کی حتمی مدت سے پہلے ہی حکومت کے قرض لینے کی حد میں اضافے پر سمجھوتہ کر لیں۔ ڈیفالٹ امریکا دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔