حج کا رکنِ اعظم، وقوفِ عرفات آج ادا کیا جائے گا

Hajj

Hajj

ریاض (جیوڈیسک) حج کا رکنِ اعظم، وقوفِ عرفات آج ادا کیا جائے گا، عازمین نماز فجر کے بعد منی سے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں مکہ مکرمہ اور منی میں گونج رہی ہیں۔ دنیا کی مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد رنگ و نسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کراللہ عزوجل کے دربار میں حاضر ہیں۔

عازمین حج شب منی میں قیام کرکے نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔ حج کا خطبہ بھی عرفات کے میدان میں دیا جاتا ہے۔ عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے، رات مزدلفہ میں گزاریں گے اور یہاں سے 49 کنکریاں بھی جمع کریں گے۔