ممبئی (جیوڈیسک) بھارت اور امریکا نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند تنظیموں کے فنڈز روکنے کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق کر لیا۔ بھارتی سیکریٹری خزانہ اروند مایا رام کے مطابق اس بات پر اتفاق امریکا اور بھارت کے حکام کے درمیان سالانہ ملاقات میں کیا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کے مالیاتی نیٹ ورکس اور فنڈز اکٹھا کرنے والے سرگرم کارکنوں کو پکڑنے کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔
ان اقدامات کا ہدف پاکستان سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیمیں ہوں گی جن میں حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور جماع الدعو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لشکرطیبہ اور جماع الدعو ممبئی حملوں جبکہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں بھارتی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہے۔