اٹلی: وینس شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے پراجیکٹ مکمل

Italy

Italy

وینس (جیوڈیسک) اٹلی کے شہر وینس کو سیلاب سے بچانے کے لئے بنائے گئے ہائیڈرالک پراجیکٹ کا پہلا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

وینس کے قریبی جزیرہ (Lido) میں بنائے گئے ہائیڈرالک گیٹس کو مکمل طور پر کھول دیا گیا، سمندر میں بنائے گئے تین سو بیس ٹن وزنی گیٹس کا مقصد وینس شہر کو سیلاب سے بچانا ہے۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کی مدد سے وینس شہر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے میں مدد ملے گی۔