ونٹر اولمپک گیمز میں پاکستان کی شرکت مشکوک

Winter Olympics

Winter Olympics

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی ونٹر اولمپک گیمز میں بھی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ انتظامیہ نے حکومتی پی اواے کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔

ونٹر اولمپکس کی انتظامیہ نے پاکستان حکام کی حمایتی اولمپک ایسوسی ایشن کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ پی او اے کو ہی ایکریڈیشن دی جائے گی۔ پاکستان سکینگ ٹیم ونٹر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

ونٹر اولمپک گیمز آئندہ سال فروری میں روس میں ہوں گے۔ اس سے پہلے پی او اے تنازع کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم بھی کامن ویلتھ مقابلوں سے باہر ہو چکی ہے۔