لاہور (جیوڈیس) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں جنہیں شفاف طریقے سے عوام پر خرچ کر رہے ہیں۔ لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے پنجاب کے عوام نے دل کھول کر عطیات دیئے۔
پنجاب حکومت متاثرہ بلوچ بہن بھائیوں کی بحالی تک امداد جاری رکھے گی۔ شہباز شریف نے بتایا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو بائیو گیس کے ٹیوب ویل لگانے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دیں گے۔