لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف نیپرا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نیپرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں 24 اکتوبر تک جواب داخل کیا جائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بجلی چوری کا بوجھ غریب عوام پر کیوں ڈالا جا رہا ہے۔