کراچی (جیوڈیسک) عید الاضحی سے قبل ہی کراچی کے عوام پریشان ہیں، شہر کی کچھ اے ٹی ایمز تکنیکی خرابی کا شکار ہیں تو بیشتر میں رقم غائب، شہری بیچارے جائیں تو کہاں جائیں۔ عید سے قبل ہی عوام ایٹی ایم کی سہولت سے محروم دکھائی دے رہی ہے۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں اے ٹی ایمز میں رقم کی عدم دستیابی ہے تو کئی تکنیکی خرابی کے باعث ٹھپ پڑی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ عید سے پہلے اے ٹی ایم میں کیش کی وافر مقدار رکھا جائے اور مشین کی مرمت بھی کی جائے،تا کہ عوام کو عید کی چھٹیوں میں مشکلات سے دور رکھا جائے،لیکن عید سے قبل ہی عوام کو اس مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔