ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی 1998 میں انڈر ورلڈ گینگسٹرز پر بننے والی بلاک بسٹرفلم ستیا کا سیکوئل بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے جسکے ٹائٹل سونگ مانگنے سیسمیت دوسرے گانے پلکوں سیکی وڈیو جایر کردی گئی ہے۔”مانگنے سے کب ملتا،چھیننے سے کب ملتا…ستیا”کے بولوں پر مبنی گانے کو سنجیو راٹھور، درشن راٹھور اور آراگھ بینرجی جبکہ”پلکوں سے”کے بولوں پر مبنی گانے کو رشی سنگھ اور شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکا میوزک موسیقار جوڑی سنجیواور درشن کیساتھ نیتن ریکوار نے ترتیب دیا ہے۔
ہدایتکار رام گوپال ورما کی انڈر ورلڈ کے گرد گھومتی اس فلم کو ایم سمانتھ کمار ریڈی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ستیا سے یکسر مختلف ہے جبکہ اسکی کاسٹ میں بھی زیادہ تر نئے اداکار شامل کیے گئے ہیں۔ 1998 کے ستیا کی کہانی ممبئی آنے والے شخص کے گرد گھومتی تھی جو اس وقت کی انڈر ورلڈ دنیا میں پھنس کر رہ جاتا ہے تاہم 2012 کی ستیا ٹو کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ممبئی آنے کے بعدجرائم کی دنیا انڈر ورلڈکو اپنے رنگ میں ڈھال دیتا ہے۔ جرائم کی دنیا کے گرد گھومتی ایکشن اور تھرل سے بھرپور رام گوپال ورما کی یہ فلم رواں سال25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔