ملتان : نجی بینک میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے ایک نجی بینک میں بھڑکنے والی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔ ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک نجی بینک میں آگ لگ گئی ۔فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر جلدی قابو پا لیا تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔