جنوبی افریقا کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم کھُمبا کا ٹریلر ریلیز

Khumaba

Khumaba

جنوبی افریقہ کی کمپیوٹر اینیمیٹڈ تھری ڈی ایڈونچر فلم’کھُمبا‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار انتھونی سلور اسٹون کی اس ایڈونچر فلم کی کہانی کھُمبا نامی زیبرا کے گرد گھومتی ہے جسکے صرف آدھے جسم پر زیبراز کی مخصوص کالی دھاریاں موجود ہیں۔

زیبراز کی برادری کی جانب سے کھمبا پر مسلسل تنقیداور اُسکے والد(ریوڑ کے سربراہ)سیکو کی جانب سے اُسے علاقے میں بارش نہ ہونے اور والدہ کی موت کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد وہ ریوڑ چھوڑ کر اپنی خامی کو دور کرنے نکل پڑتا ہے۔

مائیک بک لینڈ اور اسٹیورٹ فارسٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے نامور اداکارں جیک ٹی آسٹن، لیام نیسن،اسٹیو بوسیمی، لارنس فش برن، گریگ ایلس، جنیفر کوڈی اور دیگر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ اینیمیٹڈ فلم محدود پیمانے پر امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جاچکی ہے جو اب 25 اکتوبر کو افریقہ سمیت دنیا بھر کے سینما گھوں کی زینت بنے گی۔