سب سے زیادہ بجلی چوری، لاہور اور کراچی میں ہوتی ہے، حاجی عدیل

Haji Adeel

Haji Adeel

اسلام آباد (جیوڈیسک) اے این پی کے رہ نما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی چوری کراچی اور لاہور میں ہوتی ہے، عابد شیر علی، شیرہے یا بلی، نہیں پتا، وہ خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معافی مانگیں۔ حاجی عدیل نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سڑکوں پربھی نکلیں گے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھا کر حکومت نے عوام پر ظلم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھا دیے اب تو بجلی چوری مزید ہوگی، انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی، شیرہے یا بلی نہیں پتا، کبھی نرم ہوتی ہے، کبھی سخت، وہ جوبھی ہیں خیبرپختونخوا کے عوام سے معافی مانگیں۔

حاجی عدیل نے کہا کہ سب سے زیادہ بجلی کراچی اور لاہور میں چوری ہوتی ہے، حاجی عدیل نے کہا کہ ان کا بس چلے تو فاٹا اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کو کہوں کہ بجلی کہ بل ادا ہی نہ کریں۔