کراچی، فائرنگ سے دو چچا زاد بھائی ہلاک، دو رشتے دار زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں گاڑی پر فائرنگ کر کے دو چچازاد بھائیوں کو ہلاک جبکہ دو رشتے داروں کو زخمی کر دیا گیا، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پاپوش نگر میں ملزما ن نے گاڑی اور موٹرسائیکل پر فائرنگ کردی جس سے 21 سالہ مہتاب احمد اور 18سالہ اریب جاں بحق جبکہ سجاد، اعزاز، منیر اور عدیل زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان نے با آسانی فرار ہوگئے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اورنگی ٹاون کے رہائشی اور آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی ان کے رشتے دار ہی ہیں جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کی، واقعے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔