برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے لاکھوں یورو لوٹ کر فرار ہو گیا، سیکڑوں افراد حج پر جانے سے محروم رہ گئے۔ بیلجیئم میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ جبارنے عازمین حج سے کہا کہ وہ ایئرپورٹ پر پہنچیں، ان کے ٹکٹ ایئرپورٹ ہی پران کے حوالے کیے جائیں گے۔
لیکن جب عازمین ایئرپورٹ پہنچے تو ٹکٹیں تو کیا ملتیں، ٹریول ایجنٹ ہی نہ ملا۔ عازمین نے ایئرپورٹ پر بیلجیئم پولیس سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوچکا ہے۔ جبارنامی شخص کی ٹریول ایجنسی تاحال بند بڑی ہے اور لوگ تیاری کے باوجود حج پر جانے سے محروم رہ گئے۔