پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے پشاور سمیت کئی اضلاع اور قبائلی علاقوں میں آج افغان مہاجرین عید الاضحی منارہے ہیں ۔پشاور میں پانچ مختلف کھلے مقامات پر افغان مہاجرین نے نماز عیدین ادا کی، اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ایبٹ آباد ،مردان، بنوں سمیت دیگر اضلاع میں بھی مقیم افغان مہاجرین نے نماز عیدین ادا کی قبائلی علاقہ جات مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں نماز عیدین ادا کی گئی افغان مہاجرین نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی بھی کی۔