دپیکا پڈوکون ٹماٹروں اور انڈوں کی زد میں

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی و وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آجکل فلم انڈسٹری میں کامیابی کی بلندیوں پر ہیں لیکن بھارتی شہر احمد آباد میں انکا استقبال انڈے اور ٹماٹروں سے کیا گیا تاہم وہ انکی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی بالی ووڈ فلم “رام لیلا”کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر کیا آیا کہ ہندو تنظیموں میں ہلچل سی پیدا ہو گئی جن کاکہنا ہے کہ فلم میں ہندو مذہب کے عقائد کی توہین کی گئی ہے۔

ایک غیر سرکاری ہندو تنظیم کے کچھ اراکین احمد آباد میں garba میلے میں شرکت کیلئے آنیوالی دپیکا پڈکون پر انڈے ٹماٹر برسانے اور احتجاج کرنے پہنچ گئے جہاں وہ ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ معروف بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم آئندہ مہینے پندرہ کو ریلیز ہورہی ہے۔