فلم سکیپ پلان کی نمائش 18 اکتوبر کو ہوگی

Escape Plan

Escape Plan

نیویارک (جیوڈیسک ہالی ووڈ کے مشہور زمانہ اداکار جان ریمبو اب اپنی نئی فلم” اسکیپ پلان ” میں ہندی بولتے نظر آئیں گے۔ مائیکل ہفسڑوم کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سیلویسٹر سٹالون ایک ایسی جیل میں قید ہوتے ہیں جہاں سے فرار ہونا ناممکن ہوتا ہے تاہم پھر بھی ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے سیلویسٹر جیل سے فرار کی کوشش کرتے ہیں۔

ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کے ڈائیلاگس میں سیلویسٹر ہندی کے دو الفاظ” ضدی” اور” پیار”بولتے نظرآئیں گے جس میں ان کے علاوہ ایک اور ہالی ووڈ سپر سٹار آرنلڈ شوازنیگر بھی جلوئہ گر ہو رہے ہیں جبکہ یہ فلم 18 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔