پاکستان میں گیس کا بحران شدید ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک

Gas

Gas

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطے کی توانائی کے مستقبل پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2035 تک پاکستان کی توانائی کی ضرورت ساڑھے چودہ کروڑ ٹن کے مساوی ہو جائے گی۔

فی کس توانائی کی ضرورت آدھے ٹن تیل کے مساوی ہوگی۔ اس وقت ساڑھے 38 ارب کیوبک میٹر گیس نکالی جا رہی ہے جبکہ 2035 تک گیس کی پیداوار ایک تہائی 13 ارب کیوبک میٹر رہ جائے گی۔ ترکمانستان، پاکستان، افغانستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ منصوبہ افغانستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر ہو سکتا ہے۔ 2035 میں پاکستان کی آبادی ساڑھے 24 کروڑ، معیشت کا حجم 266 ارب ڈالر جبکہ اقتصادی ترقی کی اوسط رفتار 3 اعشاریہ 4 فیصد رہے گی۔