حیدرآباد: زمین کا تنازعہ، خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی

 Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ نسیم نگر میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم واقعے میں ملوث کسی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔