افغان صوبے لوگر میں نماز عید کے اجتماع میں دھماکا، گورنر جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے لوگرمیں عید کے اجتماع میں دھماکے سے گورنر ارسلہ جماں جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کی ایک مسجد میں نماز عید کے بعد اس وقت ہوا صوبائی گورنر ارسلہ جمال تقریر کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق بم مائیکرو فون میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں گورنر ارسلہ جمال جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔