دنیا بھر میں سب سے زیادہ جواء کرکٹ پر ہوتا ہے، ہر گیند، ہر آور، ہر پانچ آور اور ہار جیت پر جواء ہوتا ہے

مصطفی آباد/للیانی : دنیا بھر میں سب سے زیادہ جواء کرکٹ پر ہوتا ہے ، ہر گیند ، ہر آور، ہر پانچ آور اور ہار جیت پر جواء ہوتا ہے۔ ہرشخص ٹینشن کا شکار بھی ہوتا ہے۔ حکومت اور میڈیا کرکٹ کی براست کوریج پر پابندی لگائے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میںکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ جوا کرکٹ پر کھیلا جاتا ہے۔ جواری حضرات اور کرکٹ کے شوقین ہر گیند پر ٹینشن کا شکار رہتے ہیں۔ کرکٹ پر جواء روکنے کیلئے حکومت اور میڈیا مالکان کرکٹ کی براست کوریج پر پابندی لگائیں۔ یا صرف کرکٹ دیکھائی جائے جبکہ سکور اور آورز کے بارے میں تفصیلات نہ بتائی جائیں۔ کرکٹ کی براست کوریج روکنے سے پاکستان میں 70فیصد جواء ختم ہو جائے گا۔