گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں بااثر دوکاندار نے تیس کے قریب ساتھیوں سمیت حملہ کر کے غریب کباڑخانہ کے مالک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس چوکی شاہ دولہ نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے تشدد کا نشانہ بننے والے کو گرفتار کر لیا۔
تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کباڑ خانے کے مالک رانا ندیم اپنی دوکان سے چند قدم کے فاصلہ پر واقع نجی بنک سے رقم نکال کردوکان پہنچا تو اس کی دوکان پر بااثر دوکاندار چوہدری الیاس نے تالہ لگا دیاتھا جس پر طیش میں آ کر رانا ندیم نے تالا لگانے پر واویلا کرنا شروع کر دیا جس پر چوہدری الیاس اپنے تیس کے قریب ساتھیوں سمیت رانا ندیم پر حملہ آور ہو گیا جس کے باعث آدھا گھنٹہ تک گلزار مدینہ روڈ مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک ہو گیا بدترین تشدد کے باعث جب رانا ندیم بیہوش ہو گیا
پولیس چوکی شاہ دولہ کے اہلکاروں نے تشدد کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے زخمی خالت میں رانا ندیم کو گرفتار کر لیا رانا ندیم کا کہنا تھا کہ چوہدری الیاس اس کی دوکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اکثر اس پر تشدد کرتا ہے۔ رانا ندیم نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے۔