اکشے کمار کی فلم باس کے ڈائیلاگ پرومو جاری

Akshay Kumar Filam

Akshay Kumar Filam

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی کھلاڑی کمار ایکشن کے لیے تیار ہے، اکشے کی فلم باس کے نئے پرومو جاری کر دیے گئے، بالی وڈ کھلاڑی کی ایکشن پیکڈ فلم 16 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی۔ اکشے کمار کی آنے والی فلم کے نئے پور موز ڈائیلاگ پر مبنی ہیں۔

انتھونی ڈی سوز کی ڈائریکشن میں بنی فلم دو ہزار دس کی ملیالم مصالحہ فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں اکشے کمار کے علاوہ متھن چکر برتی اور ادیتی راو حیدری بھی شامل ہیں۔ موسیقی ساجد واجد اور ہمیش نے ترتیب دی ہے۔ اکشے کمار کی ایکشن پیکڈ باس 16 اکتوبر کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔